تازہ ترین

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

مستونگ خودکش حملہ: سب کے پیچھے ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ

کوئٹہ: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا...

نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد: نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ...
Array

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان ، ایک ہفتے میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا اور سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا۔

ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 1048 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 2.25 فیصد کمی کے بعد 45 ہزار 553 کی سطح پر بند ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 46969 اور ہفتہ وار کم ترین سطح 45500 رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں 1 ارب 12 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا اور ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 37 ارب روپے رہی۔

ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن 149 ارب روپے کم ہوکر 7608 ارب روپے رہ گئی۔

Comments

- Advertisement -