کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 3 سال بعد 47 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا، ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کمی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس 502 پوائنٹس اضافے کے بعد 3 سال بعد 47 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔
دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 353 پوائنٹس اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 933 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ڈالر کی صورتحال
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 160 روپے 19 پیسے پر بند ہوا۔