The news is by your side.

Advertisement

گزشتہ روز کی مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 652 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 272 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 777 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 148 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 652 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز سوموار کو مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی تھی۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس میں 64 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 505 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ڈالر کی صورتحال

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے اضافہ ہوا، دن کے آغاز پر 5 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 158.12 ہوگئی۔

تاہم دن کے اختتام تک 14 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 158 روپے 31 پیسے ہوگئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں