بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کئی روز کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 514 پوائنٹس پر پہنچ گیا، ڈالر کی قیمت میں اچانک 1 روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 16 پوائنٹس کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 637 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا، انڈیکس میں 260 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 392 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

دن کے اختتام تک 100 انڈیکس مجموعی طور پر 138 پوائنٹس کمی کے ساتھ 40 ہزار 514 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی تھی، دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 148 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 652 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ڈالر کی صورتحال

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں یکایک 1 روپے 22 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر 159 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔

قدر میں اضافے کے بعد اب ڈالر کی نئی قیمت 159 روپے 52 پیسے ہے۔

اس سے قبل کئی روز سے ڈالر کی قیمت میں چند پیسوں کی کمی دیکھی جارہی تھی، گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 158 روپے 70 پیسے پر آگیا تھا۔

مجموعی طور پر گزشتہ 2 ماہ 10 دن کے دوران ڈالر کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی ہوچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں