اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےاسٹریٹجک پارٹنرکی تلاش کامرحلہ مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے اسٹریٹجک پارٹنر کی تلاش کا اہم ترین مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔

پی ایس ایکس کے شئیرز کیلئے امریکی اسٹاک ایکسچینج اور برطانوی فنڈز کے کنسورشیم کی پیشکشیں موصول ہوئی ہے، شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کی پیشکش بھی مل گئی جبکہ نیشنل بینک سمیت تین نجی بینکوں نے بھی پیشکشیں جمع کرادیں ہیں۔

چالیس فیصد شئیرز خرید کر بیرونی سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا اسٹریٹجک پارٹنر بنے گا، چالیس فیصد شئیرز مقامی مالیاتی اداروں کو فروخت کئے جائیں گے اور بیس فیصد شئیرز عوام کو فروخت کئے جائیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے بیرونی سرمایہ کاروں کا عمل دخل اسٹاک مارکیٹ میں بڑھ جائیگا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے ایم ڈی ندیم نقوی کا کہنا ہے کہ حصص کی فروخت نہ صرف مارکیٹ بیس میں اضافے کا باعث بنے گی بلکہ سرمایہ کاروں کے نئی پروڈکٹ اور ٹیکنالوجی بھی لائے گی۔


مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی نیلامی آج ہوگی


غیر ملکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایم ڈی ندیم نقوی کا کہنا تھا کہ ہنڈریڈ انڈیکس جلد ساٹھ ہزار پوائنٹس کی سطح کراس کر جائے گا۔

اسٹاک مارکیٹ بروکرز اور تجزیہ کاروں کے اندازوں کے مطابق پی ایس ایکس کے ایک شیئرکی قیمت پچیس سے بہتر روپے تک ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں