منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تکنیکی خرابی، ٹریڈنگ کا آغاز نہ ہوسکا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تکنیکی خرانی کے باعث جمعے کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا پہلا سیشن متاثر ، دوسرے سیشن میں ٹریڈنگ کے لیے خرابی دور کرنے کی کوشش جاری۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی تاریخ میں پہلی بار کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا پہلا سیشن شدید متاثر ہوگیا، تکنیکی عملا دوسرے شیشن میں ٹریڈنگ کو بحال کرنے کے لیے نقص دور کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے تکنیکی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’خرابی دور کرنے کے لیے آئی ٹی کے ماہر  اپنی کوششوں میں مصروف ہیں عین ممکن ہے کہ دوسرے سیشن میں ٹریڈنگ کا آغاز شروع کردیا جائے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے روز ٹریڈنگ کے لیے دو سیشن منعقد کیے جاتے ہیں پہلا سیشن 9 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوکر 12 بجے تک جاری رہتا ہے جب کے دوسرا سیشن دوپہر ڈھائی بجے بعد نمازِ جمعہ شروع ہو کر چار بجے تک جاری رہتا ہے۔

بروکرز کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی تکنیکی خرابی کے باعث مارکیٹ میں کاروبار متاثر ہوا ہے تاہم ایسی صورت میں انتظامیہ کی جانب سے ٹریڈنگ کا وقت بڑھا دیا جاتا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز مارکیٹ میں تیزی کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 468 ہزار پوائنٹس کے ساتھ بلند ترین سطح پر موجود ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں