کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 39 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 13 سو 78 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 888 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران انڈیکس میں 3.20فیصد کمی ہوئی، اس دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 927 پوائنٹس اور کم ترین سطح 39 ہزار 283 پوائنٹس رہی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے (26 سے 30 اکتوبر 2020) کے دوران 1 ارب کے 87 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 65 ارب روپے سے زائد رہی۔
گزشتہ ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 246 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 399 ارب رہ گئی۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے میں ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی 51 لاکھ ڈالر کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 23 اکتوبر تک زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 29 کروڑ ڈالرز پر آگئے، اسٹیٹ بینک کے پاس 12 ارب 12 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر موجود رہ گئے۔