ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، تیرہ سو چھتیس پوائنٹس کی کمی کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں عارضی بندش کے بعد بھی مندی تاحال برقرار ہے، ہنڈرڈ انڈیکس میں1356 پوائنٹس کی کمی، 27208کی سطح ہر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک مرتبہ پھر مندی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 336پوائنٹس کم پر بند ہوگیا،100انڈیکس میں 4.75فیصد کی شدید مندی،30انڈیکس5.60فیصد گر گیا۔

بدھ کو کاروبار کا آغاز ہوا تو ایک گھنٹے کا وقت گزرنے سے قبل ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 4 فیصد سے زائد ایک ہزار 270 پوائنٹس گر کر 27 ہزار 294 پوائنٹس پر آگیا۔

اس کے علاوہ کے ایس ای 30 انڈیکس 5.33 فیصد تک گر کر 11 ہزار 859 پوائنٹس آگیا جس کے بعد کاروبار کو روکنا پڑا۔

یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ رواں ہفتے میں دوسرے جبکہ 3 ہفتوں میں 8ویں مرتبہ مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے،

واضح رہے کہ سیکیورٹی اینڈ ایسکچینج کمیشن پاکستان کے اپنائے گئے نئے قوانین کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران غیر معمولی صورتحال کی روشنی میں انفرادی اسٹاک میں ٹریڈنگ روکنے کے عمل پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے 7.5 فیصد سے 5 فیصد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ مارکیٹ میں کاروبار روکنے کے عمل کو بھی 5فیصد سے 3 فیصد میں تبدیل کیا گیا ہے اور اسے کے ایس ای 30 انڈیکس کے بڑے کیمپ سے جوڑا گیا ہے۔

آج کاروبار کی معطلی معلوم کے 45 منٹ کی معطلی کے بجائے 2 گھنٹے تک رہی، جس کے بعد دوبارہ جب کاروبار کھلا تو یہ ہیجانی صورتحال نظر آئی۔

تاہم ایک موقع پر انڈیکس میں 600 پوائنٹس کی ریکوری ہوئی اور یہ 27 ہزا 994 پوائنٹس تک پہنچا لیکن یہ مارکیٹ کے بند ہونے تک اسی رجحان کو برقرار نہ رکھ سکا اور انڈیکس ایک ہزار 336 پوائنٹس کی بندش کے بعد 27 ہزار 228 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار ایک سو پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 826 پوائنٹس گرنے جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 928 پوائنٹس گرنے کے بعد کاروبار کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں