کراچی : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کی خبر آتے ہی اسٹاک مارکیٹ میں اچانک541 پوائنٹس گرگئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کی خبر آتے ہی کچھ منٹوں میں کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 541 پوائنٹس تک کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 41 ہزار 288 پوائنٹس تک نیچے گرگیا۔
مارکیٹ ڈھائی بجے اچانک گری اور سہ پہر دو بجکر 40 منٹ پر ہنڈرڈ انڈیکس کم ازکم 471.12 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 41,358.37 پوائنٹس پر تھا۔
یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
عمران خان کو رینجرز نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کرنے کے بعد نیب کے حوالے کر دیا ہے، جس کے بعد عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔