بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکس چینج بہترین مارکیٹس میں سے ایک ہے، جاپانی جریدہ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو : غیر ملکی جریدے کا کہنا ہے پاکستان اسٹاک ایکس چینج بہترین مارکیٹس میں سے ایک ہے ، ایم ایس سی آئی انڈیکس میں باقاعدہ شمولیت پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کا باعث بنے گی۔

معروف جریدے نکئی ایشین ریویو نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو ایشیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹس میں شامل قرار دے دیا ہے، جریدے کا کہنا ہے کہ سات کمپنیاں ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی جن میں دو بڑی اور پانچ درمیانی کپٹلائزیشن کمپنیاں شامل ہیں، انیس کمپنیاں ایم ایس سی آئی اسمال کیپ انڈیکس میں شامل کی جائیں گی۔

asia

نکئی ایشین ریویو کے مطابق ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شمولیت سے مزید بہتری متوقع ہے۔


مزید پڑھیں : چینی سرمایہ کاری پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں اضافے کا باعث بنے گی، جاپانی جریدے


جریدے کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھ رہی ہے، رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ایک ارب اٹھائس کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی، سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری توانائی کے منصوبوں میں آئی‌‌۔

معروف جریدے کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی سال 5 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

اس سے قبل نکئی ایشین ریویو کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کے بہتر آوٹ لک کے باعث ایم ایس سی انڈیکس نے پاکستان کو اپ گریڈ کیا ہے، سی پیک پاکستانی معشیت کیلئے سب سے اہم ہے، چینی سرمایہ کاری پاکستانی معیشت کی شرح  نمومیں اضافے کا  باعث بنےگی، پاک چین اقتصادی راہداری معاہدے کے تحت چالیس سے زائد منصوبوں پر کام ہوگا، جن کی مالیت اکیاون ارب ڈالر ہے، صرف توانائی منصوبوں میں پینتیس ارب کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں