منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

پاکستان کی شام میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر حملے کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی جانب سے شام میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حملہ شام کی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے، حملہ شام کی سلامتی اوراستحکام کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ایرانی سفارت خانے پر حملہ عالمی قوانین اور یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

پاکستانی دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ متاثرین اور ایرانی حکومت کے لیے اپنی دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔ ویانا کنونشن کے تحت سفارت کاروں یا سفارتی سہولیات کے خلاف حملے بھی غیرقانونی ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی افواج کا غیر ذمہ دارانہ عمل پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار خطے میں ایک بڑا اضافہ ہے۔

پاکستان نے کہا کہ سلامتی کونسل اسرائیل کو خطے میں مہم جوئی اور پڑوسیوں پرحملہ کرنے سے روکے۔ اسرائیل کو سفارتی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے غیر قانونی اقدامات سے روکا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں