پاکستان کی جانب سے استنبول میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آج استنبول میں کورٹ ہاؤس کمپلیکس کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہم ترکیہ کے برادر عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس گھناؤنے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں ہمارے خیالات اور دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
- Advertisement -
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔