ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پاکستان نے جدید ترین ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے بائیس سوکلومیٹرمار کرنے والے ابابیل میزائل کاکامیاب تجربہ کرلیا، میزائل زمین سے زمین پرہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان نے جدید ترین ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل زمین سے زمین پرہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ابابیل میزائل 2200 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

- Advertisement -

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کامیاب تجربے پر مسلح افواج اور انجینئرز کی ٹیم کو مبارکباد دی ۔

وزیراعظم نوازشریف نے بھی ابابیل میزائل کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم اور مسلح افواج کامیاب تجربے پرمبارکباد کے مستحق ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں