پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کے عہدیدار نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ چند ماہ میں ایک ارب ڈالر کی چینی ایکسپورٹ کرسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے عہدیدار نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئندہ چند ماہ میں ایک ارب ڈالر کی چینی ایکسپورٹ کرسکتی ہے، ملک میں 13 لاکھ ٹن اضافی اسٹاک موجود ہے۔
پی ایس ایم اے کے مطابق اکتوبر 2024 میں گنے کی بمپر فصل آنے والی ہے، چینی برآمد نہ ہوئی تو نومبر میں گنےکے کاشتکاروں کو صحیح قیمت نہیں ملے گی۔
پی ایس ایم اے عہدیدار نے بتایا کہ حکومت مرحلہ وار 13 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے، پہلے مرحلے میں جون تک 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے دوسرے مرحلے میں ستمبر تک مزید 2.5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنا ہوگی۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تیسرے مرحلے میں اکتوبر کے اسٹاک کے مطابق مزید 2.5 لاکھ ٹن ایکسپورٹ کی اجازت جائے، انہوں نے مزید بتایا کہ چینی کا عالمی منڈی میں ریٹ اس وقت 680 ڈالر فی ٹن ہے۔