اسلام آباد: پاکستان میں تعینات بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ بھارت سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے کہا گیا کہ بھارت سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔
یاد رہے کہ ہفتے کی رات نکیال سیکٹر پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سے 2 بچے زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: بھارت جنگی جنون میں معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، نفیس زکریا
دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق نکیال سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا اور اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔
بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والی بچوں کی عمریں 9 اور 14 سال ہیں جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔