جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

پاکستان کا بنگلہ دیشی ہائی کمشنر سے احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستانی دفترِخارجہ نے بنگلہ دیش حکومت کی جانب سے پاکستان پربے بنیاد الزامات عائد کرنے پر بنگلہ دیش کے قائم مقام ہائی کمشنر کو طلب کرلیا۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان نے بنگلہ دیش کی جانب سے عائد کردہ جنگی مظالم کے انتہائی ناگوار الزام کو بھی انتہائی سختی سے رد کیا ہے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں۔

ترجمان کے مطابق بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کو یہ بھی باور کرایا گیا کہ پاکستان کی بنگلہ دیش کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی دیرینہ خواہش کے باجود بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش افسوسناک ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں جانب کے عوام اپنے ممالک کے درمیان دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات چاہتے ہیں تاہم بنگلہ دیشی حکومت عوامی امنگوں کا احترام نہیں کررہی۔

پاکستانی دفترِخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی حکومت کو دونوں ممالک کے عوام کی 1947 میں علیحدہ مملکت کے لئے کی جانی والی مشترکہ جدوجہد کو یاد رکھتے ہوئے عوامی امنگوں کا احترام کرنا چاہیئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں