جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی شہادت، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بھارتی فوج کی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ اور شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستان شہری شہید ہوا تھا۔

پاکستان نے شہری عبدالرؤف کی شہادت پر بھارت سے بھرپور احتجاج کیا۔

- Advertisement -

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے سیز فائر کی 2 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں کیں، خلاف ورزیوں میں 32 شہری شہید اور 122 زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عبد الرؤف نامی شہری شہید ہوگیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عبد الرؤف ایل او سی پر مویشیوں کی دیکھ بھال کر رہا تھا جب بھارتی فوج نے کوٹ کوٹیرا سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو جوان منیر چوہان اور عامر حسین شہید ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں