لاہور: دنیائے کرکٹ کے کئی بڑے ناموں نے پی ایس ایل ایڈیشن تھری کو جوائن کرلیا، ان میں ڈومنی، کرس لئن، مچل جونسن اور میتھیوز شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کا ایڈیشن تھری اگلے برس 2018ء مارچ میں متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا، مزید کئی بڑے ناموں نے اسے جوائن کرنے کا پی ایس ایل انتظامیہ سے معاہدہ کرلیا ہے۔
نجم سیٹھی کی جانب سے ٹوئٹر پر بتایا گیا ہے کہ ان میں جے پی ڈومنی، کرس لئن، مچل جونسن، اینگلو میتھیوز، ایون لوئس اور افغانستان کے کھلاڑی راشد خان بھی شامل ہیں۔
Great News: New top signings for @thePSLt20: JP Duminy, Chris Lynn, Mitchell Johnson, Angelo Mathews, Rashid Khan, Evin Lewis!
— Najam Sethi (@najamsethi) September 30, 2017
خیال رہے کہ پی ایس ایل میں 6 ٹیمیں شامل ہیں جن کے درمیان 34 میچز کھیلے جائیں گے ان میں سے کچھ میچز پاکستان میں کرائے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور یا کراچی میں کرایا جائے گا جس کےلیے پہلے کی طرح فوج سیکیورٹی فراہم کرے گی۔