پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے پاکستان ٹیم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے خلاف منگل سے ملتان میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم کی فائنل الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ منگل 15 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے جس کے لیے قومی ٹیم کی فائنل الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ صائم ایوب دونوں اننگ میں ناکام رہنے کے باوجود ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

- Advertisement -

بابر اعظم کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے کامران غلام ڈیبیو کریں گے۔ ابرار احمد کے بیمار ہونے کے باعث ان کی جگہ اسپنر ساجد خان کے ساتھ زاہد محمود کو بھی فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نعمان علی کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

شان مسعود (کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں اننگ اور 47 رنز کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ قومی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کا خسارہ ہے۔

بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ احمقانہ ہے، سابق انگلش کپتان

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں