دبئی: پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے پاس بہت ہنر ہےاور اسکا مزاج بہت اچھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی سے ویڈیو لنک کانفرنس کرتے ہوئے میتھیوہیڈن نے کہا کہ بہت خوشی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کا حصہ ہوں، امید ہے کہ پاکستان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
میتھیوہیڈن نے چوبیس سال بعد کینگروز کی جانب سے دورہ پاکستان کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کا پاکستان جانا بہت اچھی خبر ہے، آسٹریلیا کی کرکٹ کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں مگر یہ بات بھی طے ہے کہ پاکستان ٹیم کسی کے بھی خلاف اچھا کھیل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا
پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن بھی فخر زمان کی بیٹنگ اسٹائل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فخر اگر کل بہت اچھا کر دے تو حیران نہ ہوں، یہ اس کا مزاج ہے۔
بابراعظم اور کوہلی کے موازنے کے سوال پر میتھو ہیڈن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے پاس بہت ہنر ہے اور اسکا مزاج بہت اچھا ہے، وہ تسلسل سے رنز بناتا ہے،کوہلی کی طرح جارحیت نہیں دکھاتا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کل دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔