ڈھاکہ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے شاہین بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے ڈھاکہ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹی20 اسکواڈ دبئی سے ڈھاکہ پہنچا، ایک روزہ آئسولیشن کے بعد گرین شرٹس کے کرونا ٹیسٹ کئے جائیں گے، منفی آنے پر قومی ٹیم ٹریننگ کا آغاز کریگی۔
محمد حفیظ کی جگہ شامل افتخار احمد نے بھی اسکواڈ جوائن کرلیا ہے، کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک 16 نومبر کو اسکواڈ کو جوائن کرینگے۔
Pakistan team departs from Dubai to Dhaka for three T20I and two Test match series against Bangladesh which begins on 19 November.#BANvPAK | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/0lJqAHFYie
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 12, 2021
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز انیس نومبر سےشروع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے علاوہ تمام ٹیم منیجمنٹ کو بھی برقرار رکھا ہے. میتھیو ہیڈن کی مصروفیات پہلے سے طے شدہ تھی۔
قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ
بابر اعظم (کپتان )، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)،محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)،شاہین شاہ آفریدی،شاہنواز ڈاہانی،شعیب ملک،عثمان قادر۔اسپورٹ اسٹاف: منصور رانا (منیجر)، ثقلین مشتاق (عبوری ہیڈ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، ورنن فلینڈر (باؤلنگ کنسلٹنٹ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ڈریکس سائمن (سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، طلحہ اعجاز (ٹیم اینالسٹ)، کرنل (ر) محمد عمران (سیکیورٹی منیجر)، ابراہیم بادیس (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر)، ڈاکٹر نجیب سومرو (ٹیم ڈاکٹر) اور ملنگ علی (مساجر)