اشتہار

پاکستان کرکٹ ٹیم احمد آباد پہنچ گئی، شاندار استقبال کی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سلسلے میں ان دنوں بھارت میں موجود ہے، ٹیم کا حیدرآباد دکن سے احمد آباد پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر کھلاڑیوں کو روایتی شال بھی پیش کی گئیں۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے جہاز میں کیک کاٹ کر سری لنکا کے خلاف جیت کا جشن منایا اور قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نے کھلاڑیوں کو مٹھائی کھلائی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف بھی پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے آج بھارت روانہ ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعزازی سیکرٹری جے شاہ کی جانب سے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو بھارت کے دورے کے موقع پر خوش آمدیدکہا گیا ہے۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف 14 اکتوبر کو احمد آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ میچ کے موقع پر پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہوں گے۔

اس حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اپنی سخت محنت اور جذبے سے اس مرحلے تک پہنچی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی سے ہمیں فخر کرنیکا موقع فراہم کریگی، ذکا اشرف نے کہا کہ وہ اس اہم موقع پر اپنی ٹیم کی سپورٹ کو بہت ضروری سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ جے شاہ اور ذکا اشرف کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت بھی ہوئی ہے، جس میں جے شاہ نے ذکا اشرف کے بھارت آنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ ٹیلیفونک بات چیت میں ان امکانات پر بھی بات ہوئی کہ کس طرح ہم دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط کو بڑھانے اور انہیں ترقی دے سکتے ہیں۔

جے شاہ کا کہنا تھا کہ وہ پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کے بھارت میں قیام کے دوران ان کی دیگر حکام سے ملاقاتوں کا اہتمام بھی کرائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں