جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

ورلڈکپ فائنل سے قبل ’پاکستان ٹیم‘ کا ذکر کیوں ہورہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

گرین شرٹس تو آئی سی سی شوپیس ایونٹ کے سیمی فائنل سے پہلے ہی بوریا بستر لپیٹ کر وطن وآپس آگئے تھے تاہم ورلڈکپ فائنل سے قبل ’پاکستان ٹیم‘ کا ذکر بھی ہورہا ہے۔

پیٹ کمنز نے ورلڈکپ کے حتمی مقابلے سے قبل اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ 2023 کا فائنل اسی پچ پر ہوگا جہاں 14 اکتوبر کو احمد آباد میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ٹکرائی تھیں۔

آسٹریلوی کپتان نے ہفتے کو میچ سے قبل پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ بھارت کے خلاف ورلڈ کپ فائنل دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم، نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں، استعمال شدہ پچ پر ہی کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

کمنز کا کہنا تھا کہ یہ وہی پچ ہو گی جو بھارت اور پاکستان کے درمیان 14 اکتوبر کے میچ میں استعمال ہوئی تھی۔ میں نے پچ کو دیکھا ہے تاہم میں پچ کو درست طور پر نہیں پڑھ پاتا لیکن یہ کافی سخت لگ رہی تھی۔

انھوں نے کہا ک پچ کو صرف پانی دیا گیا ہے، اسے مزید 24 گھنٹے دیے جائیں گے پھر اس پر نظر ڈالیں گے لیکن یہ ایک بہت اچھی وکٹ لگ رہی ہے ،

ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ آیا یہ استعمال شدہ وکٹ تھی یا نہیں، تو فاسٹ باؤلرز نے کہا کہ ہاں، مجھے لگتا ہے کہ پاکستان نے اسی پچ پر میچ کھیلا تھا۔

پاکستان نے جو واحد میچ بھارت کے خلاف کھیلا تھا وہ نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہی رکھا گیا تھا۔ یہ پچ شروع میں کافی سخت تھی لیکن جیسے جیسے کھیل آگے بڑھا پچ پر گیند تھوڑی رک کر آرہی تھی۔

پاکستان نے میچ میں اچھی شروعات کی تھی لیکن ایک مضبوط پوزیشن کے بعد مڈل اوورز میں جسپریت بمراہ اور محمد سراج کی بولنگ کے آگے گرین شرٹس 191 رنز پر ڈھیر ہو گئے تھے۔ بھارت نے باآسانی 30.3 اوورز 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کا تعاقب کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ اگر پچ اسی طرح برتاؤ کرتی ہے تو ٹاس ایک بار پھر ایک یہاں اہم کردار ادا کرےگ گا کیونکہ ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کرنا چاہے گی تاکہ فیلڈ لائٹس میں آسانی سے بیٹنگ کی جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں