جمعرات, جون 27, 2024
اشتہار

پاکستان ٹیم آج بھی آرام کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے ورلڈ کپ میں اگلا میچ جمعہ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ہے قومی کھلاڑیوں نے آج شام پریکٹس کرنا تھا تاہم اب وہ آج بھی آرام کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ کھیلنے کے لیے بنگلورو میں موجود ہے جہاں اسے جمعہ 20 اکتوبر کو چنا سوامی اسٹیڈیم میں ریکارڈ 5 بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا سے ٹکرانا ہے۔

قومی اسکواڈ کے شیڈول کے مطابق کھلاڑیوں نے آج شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک پریکٹس کرنا تھی تاہم پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا ہے اور گرین شرٹس آج کا دن بھی آرام کرتے ہوئے گزاریں گے۔

- Advertisement -

نئے شیڈول کے مطابق گرین شرٹس کل دوپہر 2 بجے سے شام بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اتوار کے شام بنگلورو پہنچی تھی اور پیر کا دن مکمل آرام، شہر کی سیر کرتے ہوئے اور مقامی ہوٹل میں ڈنر کرتے ہوئے گزارا تھا۔

پاکستان رواں میگا ایونٹ میں تین میچز میں سے دو میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ گرین شرٹس پہلے نیدر لینڈ اور سری لنکا کو قابو کیا لیکن تیسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کے سامنے ڈھیر ہوگئی۔

قومی ٹیم کی بنگلورو میں سیر اور ڈنر، ویڈیو

آسٹریلیا نے ابتدائی دو میچز میں شکستوں کے بعد گزشتہ روز سری لنکا کو شکست دے کر میگا ایونٹ میں اپنی جیت کا کھاتہ کھولا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں