جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

قومی ٹیم کی بنگلورو میں سیر اور ڈنر، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے اگلے معرکے کیلیے بنگلورو پہنچ گئی ہے جہاں اس نے پہلے دن آرام کرنے کے ساتھ شہر کی سیر کی اور ہوٹل میں ڈنر کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے تیسرے میچ میں پہلی شکست کے بعد میگا ایونٹ کے اگلے مقابلے کے لیے بنگلورو پہنچ گئی جہاں وہ جمعہ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا سے نبرد آزما ہوگی۔

قومی ٹیم نے پہلے دن آرام کیا پھر شہر کی سیر کو نکلی اور ہوٹل پہنچ کر پرتکلف ڈنر کیا جس کی ویڈیو پی سی بی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے۔

قومی کرکٹرز کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سعود شکیل، محمد حارث، شاداب خان، عبداللہ شفیق، زمان خان سیت دیگر کھلاڑی اور آفیشلز ٹیم بس میں بنگلورو کی سیر کو نکلے اور پھر مقامی ہوٹل گئے جہاں انہوں نے ڈنر میں بار بی کیو اور مقامی کھانوں سے لطف اٹھایا اور اس کے بعد مسالہ چائے سے ڈنر کو یادگار بنایا۔

ڈنر کے بعد ہوٹل میں عملے اور عام افراد نے قومی کرکٹرز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں