تازہ ترین

’امریکا کو بھی دیر سے خیال آیا ہیومن رائٹس وائلیشن ہو رہی ہے‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ امریکا کو بھی دیر سے خیال آیا ہیومن رائٹس وائلیشن ہو رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ماہر قانون اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے نئی حلقہ بندیاں کریں گے، آپ صوبے سے باہر نہیں نکل سکتے آئین کا آرٹیکل 51 پڑھ لیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ جو سیٹیں پنجاب کو ملی وہ پنجاب کی ہیں ان میں سے کچھ خواتین،کچھ اقلیتوں کی ہیں، الیکشن کمیشن جو کچھ کر رہا ہے اسکو ماورائے آئین کہا جا سکتا ہے۔

ماہر قانون کا کہنا تھا کہ اگر یہ سب ہو گیا تو فیڈریشن کا وجود ختم ہو جائے گا، اگر آپ الیکشن نومبر تک لے جاتے ہیں تو سینیٹ ٹوٹ جائے گا اور سینیٹ واحد  جگہ ہے جہاں تمام صوبوں کی نمائندگی ہوتی ہے، الیکشن الیکشن نہ کھیلیں الیکشن کرانا پڑے گا۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ امریکا کو بھی دیر سے خیال آیا ہیومن رائٹس وائلیشن ہو رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -