تازہ ترین

موبائل سم کے اجرا سے متعلق  پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد: موبائل سم کے اجرا کے لیے ملٹی فنگر بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک ویری فکیشن ڈیوائسز کو نادرا، سی ایم اوز کے اشتراک سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نئے نظام کے مطابق نئی یا ڈپلیکیٹ سم اجرا کے لیے تصدیقی عمل پورا کیا جائے گا، سم حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندہ کے کوائف، مختلف انگلیوں کے نشانات لیے جائیں گے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا بتانا ہے کہ ’کونسی انگلی سے بائیو میٹرک تصدیق ہوگی اس سے قبل یہ اختیار نمائندے کو حاصل تھا۔

’نئے نظام میں مشین خود سے دونوں ہاتھوں کی کسی انگلی کے نشان کے لیے کہے گی یہ عمل دوبارہ کسی دوسری انگلی کے نشان کے لیے دہرایا جائے گا۔‘

پی ٹی آئی کے مطابق دونوں بار کامیاب تصدیق کے بعد نئی یا دوبارہ سم جاری کی جاسکے گی جبکہ یہ نظام غیرقانونی طور پر جاری سموں کی فروخت کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Comments

- Advertisement -