اسلام آباد: کوویکس کی کورونا ویکسین کھیپ 17جولائی کو اسلام آباد پہنچے گی، کھیپ میں کوویکس آسٹرازنیکا ویکسین کی 1.24ملین ڈوز فراہم کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق کوویکس نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی کھیپ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں کوویکس نے پاکستان کو ویکسین کھیپ کی فراہمی سے آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس کی کورونا ویکسین کھیپ 17جولائی کو اسلام آباد پہنچے گی، کوویکس آسٹرازنیکاویکسین کی1.24ملین ڈوزکھیپ فراہم کرے گا۔
ذرائع نے کہا کہ آسٹرازنیکا ویکسین صوبوں کوحسب ضرورت فراہم کی جائےگی، آسٹرازنیکاامریکا،یورپ،خلیج سمیت دنیابھرمیں تسلیم شدہ ہے، آسٹرازنیکا دائمی امراض، کمزورقوت مدافعت افراد اور بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو لگائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کوویکس پلیٹ فارم پاکستان کو آسٹرازنیکا ویکسین مفت فراہم کرے گا ، کوویکس سے پاکستان کو آسٹرازنیکا کی پہلی کھیپ 8 مئی کوملی تھی، کوویکس نے 1.24ملین آسٹرازنیکاویکسین ڈوزکی پہلی کھیپ فراہم کی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ کوویکس پاکستان کو3کوروناویکسین کھیپ فراہم کرچکاہے، کوویکس کی ویکسین غیرملکی ایئرلائن سے اسلام آبادمنتقل ہو گی۔
خیال رہے پاکستان کورونا سے متعلق عالمی اتحادکوویکس کارکن ملک ہے، کوویکس پاکستان کی20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔
اس سے قبل کوویکس پاکستان کوفائزر کی 1لاکھ 620 ڈوز اور موڈرنا کی 25لاکھ ڈوز فراہم کرچکا ہے۔