جمعرات, اکتوبر 31, 2024
اشتہار

وزیراعظم کنسٹرکشن پیکیج : اپنا نیا گھر بنانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کنسٹرکشن پیکیج نومبر کے پہلے ہفتے میں لانے کا امکان ہے، پیکیج میں تعمیراتی شعبے کو سہولتیں دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق تعمیراتی شعبے کے لیے وزیراعظم کنسٹرکشن پیکیج کی تیاری جاری ہے، پرائم منسٹر کنسٹرکشن پیکیج نومبر کے پہلے ہفتے میں لانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پیکیج میں ٹیکسوں کی کوئی ایمنسٹی نہیں ہوگی، پیکیج میں تعمیراتی شعبے کو سہولتیں دی جائیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News Urdu (@urdu.arynews.tv)

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ کنسٹرکشن پیکیج کےتحت کثیر المنزلہ عمارتوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ، گھر کی چھت پر رہائش بنانےکی چھوٹ دی جاسکتی ہے اور دو منزلہ عمارت پر تیسری منزل بنانے کی سہولت دی جاسکتی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پرائم منسٹر کنسٹرکشن پیکیج میں سستےگھروں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ساتھ ہی نقشوں کی فیس کم کرنے کی بھی تیاری ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

Comments

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں