اشتہار

پاکستان چین کو گدھوں کی کھالیں برآمد کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے چین کے لیے گدھوں کی کھالوں سمیت مختلف مصنوعات کی برآمدات کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے چین کیلئے مختلف مصنوعات کی برآمدات کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان چین کو گدھوں کی کھالیں برآمد کرے گا، کھالیں پروسیسنگ مقاصد کیلئے چین کو برآمد کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گدھوں کی کھالوں کے علاوہ خشک مرچیں،بیف اور ڈیری مصنوعات بھی چین کو برآمد کی جائیں گی۔

- Advertisement -

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اورچین کےدرمیان 4 مختلف پروٹوکولز پر دستخط کئے جائیں گے، شہباز شریف نےسمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دےدی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے پروٹوکولز کی توثیق کرلی ہے، وزارت خارجہ نےبھی پروٹوکولز پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں