اسلام آباد : حکومت نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر امریکی پابندیوں کے حوالے سے نئی امریکی انتظامیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر امریکی پابندیوں کے معاملے پر حکومت نے منصوبے پر نئی امریکی انتظامیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کا نئی امریکی انتظامیہ سے گیس پائپ لائن پرپابندیوں سے استثنیٰ کا پلان یے ، ایران سے گیس سستی ملے گی اس لیے اس پر غور لازمی کیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نئی امریکی انتظامیہ سےمنصوبے پرنظرثانی کے لئے رجوع کرے گی، امریکاسے استثنیٰ لیں گے تاکہ معاشی پابندیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ذرائع نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے تاخیر نہیں منصوبہ پابندیوں سے متاثرہے، امریکی پابندیوں کی وجہ سے منصوبے پر محتاط مذاکرات کررہے ہیں اور ایران کو بھی قائل کر رہے ہیں کہ درمیانی راستہ نکال لیا جائے گا۔