ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

پاکستان میں برطانوی طرز پر پائلٹس لائسنس امتحانات مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں برطانوی نظام کے تحت پائلٹس لائسنس امتحانات مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ڈی جی سی اے اے آج امتحانات بحال ہونے کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابقدو سال زیر التوا پائلٹس لائسنس امتحانات شروع کرنے سے متعلق بڑی پیش رفت سامنے آئی ، برطانوی سول ایوی ایشن کے نظام کے تحت ہوا بازوں کے امتحانات مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی سی اے اے نے امتحانات سےمتعلق پلان سی اےاے پاکستان کو دے دیا، جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹس لائسنس امتحانات کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سی اے اے نے پائلٹس لائسنس امتحانات کے لیے برطانوی سی اے اے کا نظام حاصل کیا ہے،ڈی جی سی اے اے آج دوپہر 2 بجے آن لائن سیشن میں فیس بک پر پائلٹس لائسنس امتحانات بحال ہونے کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مجموعی طور 5ہزار کے قریب پائلٹس، ایرکرافٹس انجینیئرز اور ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی امتحانات کی درخواستیں 2020 سے اب تک سی اے اے کے پاس جمع ہیں۔

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے حالیہ آڈٹ میں کامیابی کے بعد سول ایوی ایشن پاکستان کو پائلٹس لائسنس امتحانات شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔

مشکوک لائسنس پائلٹس کا معاملہ سامنے آنے پر انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے پاکستان سی اے اے پر پائلٹس لائسنس امتحانات پر پابندی عائد کی تھی تاہم سی اے اے کا لائسسنگ ڈاریکٹوریٹ معاملات کو دیکھ رہا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں