جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

پاکستان کا مالی خسارہ ساڑھے پانچ فیصد ہے: موڈیز

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: موڈیز کےمطابق پاکستان پر واجب الادا قرضوں کاحجم ملک کے کل جی ڈی پی کا ساڑھے تریسٹھ فیصدہوگیا ہے، قرضوں میں اضافے سے روپے کی قدر گھٹ رہی ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق کسی بھی ملک کے حکومتی قرضوں میں اضافہ سے ایکس چینج ریٹ پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور پاکستان بھی اسی صورتحال سے گزررہا ہے۔

موڈیز کا کہناہےکہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کے مالی خسارے میں کمی متوقع ہے لیکن خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری میں تاخیرسے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ہونے والی معاشی اصلاحات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

موڈیز کے مطابق پاکستان کا مالی خسارہ ساڑھے پانچ فیصد ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ملکی محصولات کا تینتس اعشاریہ دو فیصد حصہ قرضوں کی ادائیگی میں صرف ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں