تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حکومت پاکستان نے بھارت میں ٹریڈ منسٹر کی تعیناتی کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا

اسلام آباد: ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے بھارت میں ٹریڈ منسٹر کی تعیناتی کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے منظوری کے باوجود وزارت خارجہ کی جانب سے مخالفت کے باعث بھارت میں پاکستانی ٹریڈ منسٹر کی تعیناتی کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت میں ٹریڈ منسٹر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی، وزارت تجارت کے افسر قمر زمان کو نئی دہلی میں ٹریڈ منسٹر تعینات کیا جا رہا تھا۔

تاہم وزارت خارجہ نے بھارت میں ٹریڈ منسٹر بھجوانے کی مخالفت کی، اور یہ مؤقف پیش کیا گیا کہ بھارت سے تجارت معطلی کے باعث ٹریڈ منسٹر بھجوانا دانش مندی نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ٹریڈ افسران کی تعیناتی کی سمری گزشتہ دور حکومت میں بھجوائی گئی تھی، اور تجارت معطلی کے باوجود ٹریڈ منسٹر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ بھارت کے ساتھ پاکستان کی تجارت 2019 سے معطل ہے۔

Comments

- Advertisement -