اشتہار

95 فیصد اہل ملکی آبادی کی کورونا ویکسی نیشن مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

ذرائع کے مطابق پاکستان میں 95 فیصد اہل ملکی آبادی کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے۔

ملک گیر کورونا ویکسی نیشن مہم کے اعداد و شمار اے آر وائی نیوز  نے حاصل کرلیے ہیں، ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن کے حوالے سے سندھ، اسلام آباد پہلے بلوچستان آخری نمبر پر ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھ اور اسلام آباد کی 104 فیصد اہل آبادی کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، پنجاب کی 95، آزادکشمیر 96 فیصد اہل آبادی کو کورونا  ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی کے 85، بلوچستان 66 اور گلگت بلتستان کی 74 فیصد اہل آبادی کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوگئی ہے۔

ملک کے 14 کروڑ 31 لاکھ 9050 شہری کورونا ویکسی نیشن کے اہل ہیں، جس میں سے 12 کروڑ 84 لاکھ 29464 شہریوں کو دو ویکسین ڈوز لگ چکی ہیں۔

اس کے علاوہ 67 لاکھ 77 ہزار 113 افراد کو ایک کورونا ویکسین ڈوز لگ چکی ہے، اور  13 کروڑ 52 لاکھ سے زائد شہریوں کی نیم، مکمل ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں 7 کروڑ 20 لاکھ 36059، سندھ میں 3 کروڑ 48 لاکھ 44232 اور کے پی کے میں 1 کروڑ 87 لاکھ 67866 افراد افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔

بلوچستان 50 لاکھ 98211، اسلام آباد میں 14 لاکھ 55955، آزادکشمیر میں 22 لاکھ 24543، گلگت بلتستان 7 لاکھ 41412 افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں