پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

پاکستان کیخلاف کیا گیم پلان تھا؟ کوہلی نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے خلاف چیمپئنزٹرافی کے اہم میچ میں ویرات کوہلی نے سنچری بنا کر نہ صرف ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا بلکہ ناقدین کے منہ بھی اپنی کارکردگی سے بند کروا دیے۔

ہائی وولٹیج مقابلے میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کوہلی نے سنچری بنائی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پریشر گیم سے متعلق اپنی حکمت عملی اور گیم پلان کے بارے میں بتایا کہ میرا کردار مڈل آرڈر میں اننگز کو سنبھالنا تھا۔

کوہلی نے کہا کہ اہم میچ میں ایسی بیٹنگ ہونا خوش آئند ہے مڈل اوورز میں سنبھل کر کھیلا اس لیے اچھی اننگز ہوئی، کوشش یہی تھی کہ سنگل ڈبل کرتا رہوں میرا کام تھا کہ اپنی صلاحیت سے ٹیم کو جیت دلاؤں، فوکس اور محنت کریں تو اس کا نتیجہ ضرور نکلتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کو اوپنرز نے بہت اچھا اسٹارٹ دیا، اوپنرز  اچھا اسٹارٹ دیں تو مڈل پر پریشر کم ہوتا ہے میچ جتوانے کےلیے اپنی طرف سے 100 فیصد کوشش کرتا ہوں۔

سنچری میکر نے کہا کہ میرا یہی کام تھا کہ مڈل اوورز میں کنٹرول بنا کر رکھوں کوشش یہی تھی سنگل ڈبل کرتا رہوں جہاں گیند مل رہی تھی وہاں باؤنڈری لگانے کی کوشش کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں