اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

روہت شرما نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کپتان روہت شرما نے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کا دیرینہ ریکارڈ توڑ دیا۔

روہت شرما اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے میچ کے دوران ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 9000 ون ڈے رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

 37 سالہ کھلاڑی نے یہ کارنامہ اس وقت انجام دیا جب انہوں نے اننگز میں اپنا رن بنایا۔

روہت شرما اس سنگل کے ساتھ 9000 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے صرف چھٹے ون ڈے اوپنر بن گئے۔

ہندوستانی کپتان نے ایلیٹ کلب میں سچن ٹنڈولکر (15310)، سنتھ جے سوریا (12740)، کرس گیل (10179)، ایڈم گلکرسٹ (9200) اور سورو گنگولی (9146) کو جوائن کیا ہے۔

تاہم روہت شرما نے ان تمام بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے کیونکہ وہ اس سنگ میل تک پہنچنے والے سب سے تیز اوپنر بن گئے ہیں۔

 انہوں نے 181 اننگز کھیل کر 9000 رنز کا ہدف حاصل کیا۔ اس سے قبل، سچن ٹنڈولکر اس کارنامے میں تیزترین کھلاڑی تھے جنہوں نے بطور اوپنر اپنی 197 ویں اننگز میں 9000 رنز بنائے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں