تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

‏’پاکستان امریکا سے روایتی باہمی رابطوں کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے‘‏

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکاسےروایتی باہمی رابطوں کو برقرار ‏رکھنے کا خواہاں ہے پاکستان دورس اور کثیرالجہتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے جی ‏ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی جب کہ ‏مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلقہ امور زیر غور آئے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکاسےروایتی باہمی رابطوں ‏کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے پاکستان دورس اور کثیرالجہتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔

امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور ‏افغان امن عمل میں پاکستان کےمتحرک کردار کو سراہا۔

Comments

- Advertisement -