اشتہار

پاکستان کا قرآن پاک کی بے حرمتی کوغیر قانونی قرار دینے کے لیے ڈنمارک حکومت کی تجویز کا خیر مقدم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے قرآن پاک کی بے حرمتی کوغیر قانونی قرار دینے کے لیے ڈنمارک حکومت کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے ڈمارک حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے کے بل تجویز کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بل قرآن پاک اور دیگر آسمانی کتابوں کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دے گا، یہ بل قرآن پاک اور دیگر آسمانی کتابوں کی بے حرمتی کو روکنے کی جانب درست سمت میں ایک قدم ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ مقدس کتابوں کی بے حرمتی اور جلانا مذہبی منافرت کا ایک سنگین عمل ہے، آزادی اظہار رائے اور احتجاج کی آڑ میں مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

اس سے قبل نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا تھا ، جلیل عباس جیلانی نے کہا تھا کہ پاکستان ڈنمارک کی حکومت کی تجویز کردہ قانون سازی کو سراہتا ہے۔

نگران وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مذہبی متن اہمیت کی چیزوں کےساتھ نامناسب سلوک کوجرم قرار دیا گیا ہے، ڈینش وزیر خارجہ کے ساتھ اس معاملہ پرخوش آئند تبادلہ ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں