تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ایشیا کپ میں کل پاک بھارت ٹاکرا، جیت کیلیے کیا اہم ہوگا؟

متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کا آج سے آغاز ہورہا ہے لیکن ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ کل روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین ہوگا۔

کرکٹ کی دنیا میں پاکستان اور بھارت ایسے دو روایتی حریف ہیں جن کے میچز ہمیشہ ہائی وولٹیج ہوتے ہیں اور دنیا بھر کے شائقین اس کا شدت سے انتظار کرتے ہیں ایشیا کپ میں کرکٹ کی یہ دو بڑی طاقتیں کل یو اے ای کے میدان میں ٹکرائیں گی، لیکن ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا سودمند ہوگا یا بولنگ؟ یہ سوال سب کے ذہنوں میں ضرور ہوگا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

کل کے ٹاکرے کے حوالے سے تجزیہ کاروں نے ٹاس کے حوالے سے تبصرے شروع کردیے ہیں اور اس میچ میں ٹاس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے مگر کیوں؟

ماہرین کہہ رہے ہیں کہ جو ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بولنگ منتخب کرنے گی اس کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہوں گے۔ ماہرین یو اے ای میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنا اس وجہ سے اہم قرار دے رہے ہیں کہ یہاں کی کنڈیشنز میں رات کو اوس پڑتی ہے جس کے باعث بولرز کو گیند پر گرفت کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اگر گزشتہ سال ان ہی میدانوں میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹاس جیت کر میچ جیتنا معمول بن گیا تھا، حیرت انگیز طور پر 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں دبئی میں کھیلے گئے 16 میں سے 15 میچ دوسری اننگز کھیلنے والی ٹیموں نے جیتے تھے، سنہ 2018 کے ایشیا کپ کے دبئی میں کھیلے گئے 8 میں سے 5 میچز میں دوسری اننگز کھیلنے والی ٹیم کامیاب رہی تھی۔

یہاں اگر پاکستان اور انڈیا کے ایشیا کپ میں ہونے والے میچز کے ریکارڈز کی بات کی جائے تو 2008، 2010، 2012، 2014، 2016 اور 2018 کے تمام میچز دوسری اننگز کھیلنے والی ٹیم نے جیتے تھے۔

دوسری جانب پاکستان اور انڈیا دونوں اس ایونٹ میں اپنے اہم بولرز شاہین شاہ آفریدی اور جسپریت بمراہ سے محروم ہیں جس کے باعث دیگر بولرز پر پرفارم کرنے کا دباؤ زیادہ ہے۔ لہذا دونوں ٹیمیں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنا چاہیں گی تاکہ دوسری اننگز میں بولرز پر دباؤ کم رہے اور ہدف آسانی سے حاسل کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں اب تک کُل 74 ٹی 20 میچ کھیلے گئے ہیں جن میں 39 میچز پہلے بولنگ کرنے والی ٹیموں نے جیتے ہیں۔

ان تمام ریکارڈز کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اس بار بھی ایشیا کپ میں شریک ٹیمیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا پسند کریں گی۔

Comments

- Advertisement -