جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

پاکستان ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

شہبازشریف حکومت کا چینی کی برآمد کا فیصلہ عوام کے گلے پڑ گیا۔ پاکستان کو ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنا پڑے گی۔

ذرائع کے مطابق ملک میں چینی کے ریٹ کنٹرول کرنے کیلئے برآمد پر غور کیا جارہا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹریڈینگ کارپوریشن آف پاکستان نے برازیل میں پاکستانی سفارتخانے کو خط لکھا ہے۔

ٹی سی پی نے 1لاکھ میٹرک ٹن چینی کی خریداری کیلئے خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ برازیل چینی کی پیداوار اور برآمد کرنے والا بڑا ملک ہے پاکستان چینی کی درآمد کے حوالے سے آپشنز پر غور کر رہا ہے چینی کی درآمد کا معاہدہ حکومت سےحکومت کی سطح پر ہو گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حکومت سستی چینی درآمد کے آپشنز پر غور کر رہی ہے چینی درآمد کرنے سے قیمت میں کمی آئےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں