جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

امریکا کی جمہوریت پر سمٹ، پاکستان شرکت نہیں کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے امریکا کےجمہوریت پر منعقدسمٹ میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کرنے پر شکرگزار ہیں جمہوریت کے ‏موضوع پر سربراہی کانفرنس9، 10دسمبر کو ہو رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک بڑی فعال جمہوریت ہے پاکستان میں آزاد عدلیہ، متحرک سول سوسائٹی اور ‏آزادمیڈیا ہے ہم جمہوریت کومزیدمضبوط کرنےکیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اہداف کو آگے بڑھانےکیلئےاصلاحات کا آغاز کیا ہے ہم امریکاکےساتھ اپنی شراکت ‏کو قدر کی نگاہ سےدیکھتے ہیں شراکت دوطرفہ اور علاقائی و عالمی تعاون کےلحاظ سےبڑھانا چاہتےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں