اشتہار

’پاکستان 2028 تک قرضے واپس کرنے کے قابل نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ 9 جون کو بجٹ آ رہا ہے لیکن آئی ایم ایف کا پروگرام 9 جون تک نہیں آئے گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے شبرزیدی نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود پاکستان قرضہ جات واپس نہیں دے سکتا جون کےبعدبھی پاکستان بیرونی اوراندرونی قرضےادانہیں کر سکتا، 2028 تک پاکستان اپنے قرضہ جات واپس کرنےکےقابل نہیں ہے۔

شبرزیدی نے کہا کہ پاکستان کو اپنے بیرونی قرضہ جات کی ری پروفائلنگ کرانا ہو گی آئی ایم ایف بیرونی قرضوں کی ری پروفائلنگ کرانے کیلئے تیار ہے آئی ایم ایف کہتاہےکہ قسطیں واپس کرسکتےہیں توہمیں تحریری بتادیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت 8 ماہ سے عوام کو بےوقوف بنا رہی ہے پاکستان کو2024میں ڈیفالٹ سےنہیں بچایا جا سکتا سری لنکا جب ڈیفالٹ کیا تھا اس وقت وہاں ڈالر 390 روپےکا تھا آج پاکستان میں ڈالر 310 سے آگے بڑھ گیا ہے وزیراعظم آئی ایم ایف سےبات کرےتومطلب کہانی ختم ہوچکی ہے کسی ملک کاوزیراعظم آئی ایم ایف سےبات کرے تو مطلب ٹیم ناکام ہوچکی ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر معیشت مزمل اسلم نے کہا کہ شبرزیدی درست کہہ رہے ہیں 2028 تک پاکستان قرض واپس نہیں کر سکتا کیونکہ پانی سر سے گزر گیا ہے اپنے نقصانات کم کریں ورنہ بہت نقصان ہو گا، سیاسی استحکام پیدا کریں اور ری پروفائلنگ کیلئےکوشش کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں