اشتہار

’آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا پاکستان نےآئی ایم ایف کے تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔

نیشنل سیکیورٹی اینڈ اکنامی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کاجغرافیہ خطےکی تجارت کے لیے اہم ہے سعودی عرب ایران کے تعلقات کی بحالی خوش آئند ہے تنازعات ختم ہونے سے خطے میں امن وخوشحالی کوفروغ حاصل ہوگا معاشی استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا کے دوسرے ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی مہنگائی ہے پاکستان آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کا انتظار کر رہا ہے پاکستان نےاسٹاف لیول معاہدے کے لیے پیشگی اقدامات کیے، تجزیہ کار پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے پر لگے ہیں دنیا بھر سےڈیفالٹ کے بیانات دینے والے تجزیہ کارمنہ کی کھائیں گے یہ تجزیہ کارکئی مہینوں سے پاکستان کو سری لنکا سے ملانے پر لگے ہیں یہ تجزیہ کارغلط ثابت ہوں گے اور پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نےآئی ایم ایف شرائط کے مطابق معاہدے کیلئے اقدامات کیے آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کیلئے مزید وقت چاہتا ہے تو مزید وقت لے، مئی اور جون میں 3.7ارب ڈالر کی ادائیگیاں بروقت کی جائیں گی، مئی اور جون کے دوران ادائیگیوں کا انتظام کر لیا جائے گا، عالمی اداروں کو پاکستان سے متعلق ڈیفالٹ کی باتیں نہیں کرنی چاہیے دوست ممالک کیجانب سےفنانسنگ کےوعدےجلد پورے ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں