تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کمیٹیوں کی سطح پر مباحثہ ، پاکستان 7 قراردادیں پیش کرے گا

نیویارک : پاکستان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کمیٹیوں کے اجلاس میں 7 قراردادیں پیش کرے گا،پاکستانی سفارتکار تمام قراردادوں کی منظوری کے لیے سرتوڑ کاوشیں کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کمیٹیوں کی سطح پر مباحثہ کا آغاز ہوگیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں تمام 6 کمیٹیوں کے اجلاس آئندہ 3 ماہ تک جاری رہیں گے، جنرل اسمبلی کی 6 کمیٹیوں میں پاکستان بھرپور کردار ادا کرے گا۔

، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان جنرل اسمبلی کی 6 کمیٹیوں میں 7 قراردادیں پیش کرے گا، جس میں غیرجوہری ممالک کا ہتھیاروں کے استعمال یا خطرے کے خلاف موثر عالمی اقدامات کی قرارداد اور پاکستان علاقائی تخفیف اسلحہ کی قرارداد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات پر قرارداد اور علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں روایتی ہتھیاروں کی تحدید پر قرارداد پیش کی جائے گی۔

پاکستان ترقیاتی امور کے لیے مالیاتی تعاون کی قرارداد ، مسئلہ کشمیر کے تناظر میں "حق خودارادیت” پر قرارداد اور پاکستان اسلاموفوبیا کی روکتھام کے لیے بھی قرارداد پیش کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سفارتکار تمام قراردادوں کی منظوری کے لیے سرتوڑ کاوشیں کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -