منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

نیشنل گیمز میں کوئی بھی جیتے فتح پاکستان کی ہوگی: شہریارآفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر مملکت انسداد منشیات اورسیفران شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ 33ویں نیشنل گیمز میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون جیتا یا ہارا بلکہ فتح پاکستان کی ہی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ نو سال کے طویل انتظار کے بعد کلر آف نیشنل گیمز کا دوبارہ آغاز ہوا ہے، خیبر پختونخوا پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 10 ہزار سے زائد ایتھلیٹس کی میزبانی کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس میگا ایونٹ میں دس ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں لیکن فتح پاکستان کی ہوگی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ 10 نومبر کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے 33ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کیا، ایونٹ میں مختلف کیٹگریز میں کھیلوں کے مقابلے ہورہے ہیں، نیشنل گیمز کا میدان اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں سج چکا ہے، صوبے کے وزیراعلیٰ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور گیمز کا افتتاح کیا، صوبائی حکومت کی جانب سے کھیل کے فروغ کے لیے بھی بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔

نیشنل گیمز میں ملک بھر سے دس ہزار سے زائد مردوخواتین کھلاڑی شریک ہو رہے ہیں، ایتھلیٹس نے قومی ریکارڈ توڑنے کا عزم ظاہر کیا، کھلاڑی تیس مختلف کھیلوں میں پنجہ آزمائی کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 33ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا

واضح رہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں نو سال بعد 33 ویں نیشنل گیمز کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کے لیے حکومت نے 17 کروڑ روپے جاری کیے تھے، صوبائی وزیر کھیل عاطف خان نے کہا تھا 5 ہزار سے زاید کھلاڑی اس میں شرکت کریں گے، یہ مقابلے پشاور، مردان اور کوہاٹ میں ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں