The news is by your side.

نادیہ خان کی ہیٹ ٹرک، ساف ویمن فٹبال میں پاکستان نے مالدیپ کو ہرا دیا

ساف ویمن فٹبال کپ میں نادیہ خان کی ہیٹ ٹرک کی بدولت پاکستان نے مالدیپ کو 7 گول سے شکست دے دی۔

 کھٹمنڈو میں جاری ایونٹ کے تیسرے گروپ میچ میں پاکستان ویمنز نے مالدیپ کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور مالدیپ کو 7-0 سے شکست دی۔

 پاکستان ٹیم شروع ہی سے میچ میں چھائی رہی اورنادیہ خان کا کھیل نمایاں رہا جنہوں نے ایک دو نہیں بلکہ چار گول اسکور کیے۔

رامین فرید، خدیجہ کاظمی اور انمول ہیرا نے ایک ایک گول بنایا میچ میں پاکستان نے 7گول کیے تاہم مالدیپ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔

نادیہ خان کسی انٹرنیشنل میچ میں چار گول کرنے والی پہلی پاکستانی فٹبالر بن گئیں جبکہ گولز کے اعتبار سے بھی یہ پاکستان ویمنز کی سب سے بڑی فتح ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں