لاہور: آئرلینڈ ویمنز کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ویمن اسکواڈ کا اعلان ہو گیا، 15 رکنی اسکواڈ میں فاطمہ ثنا کی واپسی ہوئی ہے جب کہ ڈیانا بیگ انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔
قومی ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت بسمہ معروف کریں گی، ون ڈے اسکواڈ میں کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ اور کائنات امتیاز شامل ہیں۔
ون ڈے اسکواڈ کی دیگر کھلاڑیوں میں منیبہ علی، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز اور امِ ہانی بھی شامل ہیں۔
🚨 Pakistan women's squads for the ODI and T20I series against Ireland 🚨
More details ➡️ https://t.co/EyzOqLrjpF#PAKWvIREW #BackOurGirls pic.twitter.com/MiJ9HddOuj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 22, 2022
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان بسمہ معروف سمیت ایمن انور، عالیہ ریاض اور عائشہ نسیم، فاطمہ ثنا، جویریہ خان، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل اور نشرہ سندھو، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور طوبہٰ حسن شامل ہیں۔
سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز 4 سے 16 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
اس سے قبل کرکٹ آئر لینڈ نے دورہ پاکستان کے لئے ویمن کرکٹ اسکواڈز کا اعلان کیا، جس میں لاورا ڈیلانی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی قیادت کریں گی۔
آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل اس سیریز میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم اپنا پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ 4 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔
مہمان اسکواڈ 29 اکتوبر کو لاہور پہنچے گا، جہاں وہ چار روز ٹریننگ کے بعد 4، 6 اور 9 نومبر کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گا۔ تین میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز 12، 14 اور 16 نومبر کو کھیلی جائے گی۔