ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی پاکستان وویمن ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
ویمنز ایشیا کپ 19 سے28 جولائی تک دمبولا سری لنکا میں ہو گا اور پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 19جولائی کوروایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گی۔
- Advertisement -
پاکستان وویمن ٹیم اگلا میچ نیپال سے 21 اور یواےای کیخلاف 23جولائی کو کھیلےگی۔ پاکستان ویمن ٹیم کا کیمپ کراچی میں5 جولائی سےہیڈکوچ محمدوسیم کی نگرانی میں ہوگا۔
اسکواڈ میں ندا ڈار کپتان برقرار ہیں جب کہ تسمیہ رباب پہلی بار ٹیم میں شامل ہوئی ہیں۔ ارم جاوید ، عمیمہ سہیل اور عروب شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔