تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

پاکستانی نونہالوں نے سری لنکا میں سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا

پاکستان کے نونہالوں کی کراٹے ٹیم نے سری لنکا میں یورپی اور ایشین کراٹے کاز کو پچھاڑتے ہوئے کراٹے چیمپئن شپ جیت لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سری لنکا میں چھوٹے ایتھلیٹس نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔ جرمنی ، جاپان اور بھارت ٹیموں کو زیر کرکے پیچھے چھوڑتے ہوئے کراٹے چیمپئن شپ جیت لی اور جزیرائی ملک میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا۔

پاکستان کی لڑکیوں کی کراٹے ٹیم نے پیر کو سری لنکا کے گال اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ 25 ویں کینشو انٹرنیشنل اوپن کراٹے چیمپئن شپ 2023 کی انڈر 14 ٹرافی جیت لی۔

ننھے کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ کے مکس مارشل آرٹ مقابلوں میں لوہا منوایا۔ پاکستان نے تین گولڈ اور ایک سلور میڈل لے کر انڈر 14 لڑکیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اناہیتا فاطمہ، ایانا اور آئرہ عادل نےطلائی تمغے جیتے جب کہ زہاب غضنفر نے سلور میڈل حاصل کیا۔

اناہیتا فاطمہ، آیانا نول اور آئزہ عادل نے بالترتیب 40 کلو گرام، 35 کلو گرام اور 20 کلو گرام کٹیگریز میں گولڈ میڈل جیتے۔ اس مرحلے کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اناہیتا فاطمہ نے مخالف کھلاڑی کو صرف 20 سیکنڈز میں شکست سے دوچار کیا۔

دیار غیر میں ملک کا سر فخر سے بلند کرنے والے کمسن کھلاڑیوں کا وطن واپس پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

اناہیتا فاطمہ نے انٹرنیشنل ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد کہا کہ اُن کا خواب ہے کہ وہ اولمپک میں شرکت کرکے پاکستان کی نمائندگی کریں۔

واضح رہے کہ سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی پاکستان ٹیم نے انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لیا جس میں پانچ دیگر ممالک کی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔

ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی دیگر ٹیمیں سری لنکا، جاپان، جرمنی اور بھارت سے تھیں۔

Comments

- Advertisement -